تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23

شاہد آفریدی کے معاملےپر سیاسی شخصیات کی مداخلت پر افسوس ہے

اے آر وائی - لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی کے معاملہ پر سیاسی شخصیات کی مداخلت پر افسوس کا اظہار کیا ہےاور کہا ہے کہ اگر ذاتی مفادات کی خاطر یہ مداخلت جاری رہی تو پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچے گا۔



پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں کی تھیں اور انہیں پی سی بی کی انضباطی کمیٹی کے سامنے اپنی صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا اور اگر وہ کمیٹی کے فیصلے سے مطمئن نہ ہوئے تو انہیں سپریم کورٹ یا ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ایپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہو گا۔



چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اور پی سی بی بلا خوف و خطر اس معاملے کی کارروائی کرے گا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.