تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:35

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ پر150رنز کی برتری کی کوشش کریں گے،دلشان

اے آر وائی - لارڈز: سری لنکا کے کپتان تلکارتنے دلشان کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں آج ڈیڑھ سو رنز کی برتری کی کوشش کریں گے۔ لارڈز میں ٹیسٹ کے دوسرے دن صرف انتالیس اوورز کا کھیل ہوسکا۔ سری لنکانے تین وکٹوں کے نقصان پرتین سوباہتر رنز بنائے ہیں۔



انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے انہیں مزید ایک سوچودہ رنز درکار ہیں اور انکے سات کھلاڑی باقی ہیں۔ کپتان تلکارتنے دلشن ایک سو ترانوے رنز بناکر آئوٹ ہوئے اور سات رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہیں کرسکے۔ کمار سنگاکارا نے چھبیس رنز بنائے۔ دوسرے دن بارش اور کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم ہوا تو جے وردنے چالیس اور سمارا ویرا ایک رن بناکر ناٹ آئوٹ تھے۔ انگلینڈ کے اسٹیوفن نے دو اور ٹریملٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.