تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37

آفریدی کو دوبارہ کپتان بنانے کیلئے کوئی دباؤ نہیں،اعجاز بٹ

اے آر وائی - کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو قومی ٹیم کا دوبارہ کپتان بنانے کیلئے ان پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔



اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ آفریدی شوق سے سیاست دانوں سے ملاقاتیں کریں ۔جو بھی فیصلہ ہوگا ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔



آفریدی کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر اعجاز بٹ نے کہا کہ جو بات آپ مجھ سے کہلوانا چاہتے ہیں نہیں کہوں گا،اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ آفریدی سے متعلق میڈیا کو گمراہ کن خبروں سے گریز کرتے ہوئے انضباطی کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.