7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
شاہد آفریدی کی گورنر سندھ سے ملاقات
اے آر وائی - کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بورڈ اور کھلاڑی کے معاملات اندر ہی طے ہونے چاہئیں
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ شاہد آفریدی قومی ہیرو ہیں ان کی شہرت نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی یکساں ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بورڈ اور کھلاڑی کا معاملہ گھر کا معاملہ ہے، جسے گھر کے اندر ہی طے ہونا چاہیے۔ ان معاملات کے باہر آنے سے نہ صرف قومی ہیروز کی عزت اور شہرت متاثر ہوتی ہے بلکہ بورڈ کے بارے میں بھی مثبت تاثر نہیں ابھرتا۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ بورڈ شاہد آفریدی کے معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریگا۔