7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
بھارت نےپہلےون ڈےمیں ویسٹ انڈیزکوشکست دیدی
اے آر وائی - پورٹ آف اسپین: پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو چار وکتوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ اندیز کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں دو سو چودہ رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام نریش ساروان نے چھپن اور سیمیولز نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی ۔ بھارتی بائولر ہربھجن سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں نئے کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تنتالیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے ارسٹھ اور داوان نے اکیاون رنز بنائے۔میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ روہت شرما کو دیا گیا۔