تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38

شاہد آفریدی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تھا، سلمان بٹ

اے آر وائی - کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے معاملات درست کرنے چاہئے تھے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبروں کے بعد میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ شاہد آفریدی اپنے معاملات پی سی بی سے گفت و شنید کے زریعے حل کرتے تو اچھا ہوتا لیکن انہوں نے معاملہ میڈیا میں اچھال دیا۔



سلمان بٹ نے کہا کہ شاہد آفریدی اگر چیئر مین اعجاز بٹ اور بورڈ پر تنقید کپتانی سے ہٹھائے جانے سے پہلے کرتے تو بات سمجھ میں آتی لیکن کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی تنقید سمجھ سے بالا تر ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین عبدالغفار قریشی نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے بعد قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں شاہد آفریدی اور بورڈ کے نمائندوں کو بلایا جائے گااور ان کا موقف سنا جائے گا۔ انہوں نے پی سی بی کے معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.