7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
پاکستان دوسرے گھر جیسا ہے، بھارتی ٹینس کوچ
اے آر وائی - لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی ٹینس کوچ بیلبر نے کہا ہے کہ پاکستان ان کے دوسرے گھر جیسا ہے۔ امید ہے کہ دوبارہ بھی پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی۔
پاکستان میں قیام کے آخری روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ صرف کھلاڑیوں کو صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈو اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے بعد دنیا بھر میں پیغام گیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔