7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39
شاہد آفریدی کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری
اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکام کو نو جون کو طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم کے چیمبر میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس معطل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
شاہد آفریدی کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی کا قیام اور شاہد آفریدی کے ساتھ رواں رکھاجانے والا سلوک غیر قانونی ہے۔ کمیٹی زاتی تعصب کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔عدالت پی سی بی کے سینئر حکام کو طلب کر کے تحقیقات کرے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت نو جون تک ملتوی کردی ۔