7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39
انگلینڈ کوایک اور غیر متوقع فتح کی امید
اے آر وائی - لارڈز: انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں پرایک سو انچاس رنز بنائے تھے اس طرح میزبان ٹیم کی مجموعی برتری ایک سو چھپن رنز کی ھو گئی ھے۔
لندن کے لارڈز کرکٹ گراوٴنڈ پر کھیلے جا رھے اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو اناسی رنز بنا کر آوٴٹ ھو گئی۔ اس طرح انگلینڈ کو پہلی اننگز میں صرف سات رنز کی برتری حاصل ھو سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں اسٹراوٴس صفر اور جوناتھن ٹراٹ اٹھاون رنز بنا کر آوٴٹ ھوئے۔ ایلیسٹر کک اکسٹھ اور پیٹرسن پندرہ رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔ تین میچوں میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ھے۔