تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 14:19

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اورپی سی بی کے درمیان محاذآرائی کاامکان

اے آر وائی - کراچی : کرکٹ بورڈز میں جمہوریت لانے کیلئے آئی سی سی کی مجوزہ قانون سازی کے خلاف پی سی بی کی گورننگ باڈی سے محاذآرائی کاامکان ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فیفا کی طرز پر ممبر بورڈز میں بھی جمہوری نظام لانا چاہتی ہے اور اس کیلئے قانون سازی پر غور کیاجارہاہے۔ جس کے تحت ہر ملک کا بورڈ حکومتی مداخلت کے بغیر آزادانہ کام کریگا اور اسکے عہدیداروں کا تقرر نامزدگی کے بجائے انتخاب کے ذریعے ہوگا۔



اس قانون کے تحت آئی سی سی کسی بھی ایسے بورڈ کے رکنیت معطل کرسکے گا جہاں حکومتی مداخلت ہوگی۔ پاکستان اس قانون سے براہ راست متاثر ہوگا۔ تجویز اس ماہ آئی سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ پی سی بی نے مجوزہ قانون کی مخالفت کرنے کے ساتھ آئی سی سی کو لیگل نوٹس بھی بھیج دیاہے۔۔پاکستان کو اس معاملے میں بنگلہ دیش،سری لنکا اور زمبابوے کی حمایت کی امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.