تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 14:38

محمدعامرکی لیگ میں شرکت،آئی سی سی کی تحقیقات

اے آر وائی - دبئی : پانچ سالہ پابندی کے دوران فاسٹ بولر محمد عامر کی انگلش لیگ کرکٹ میں شرکت کے بارے میں آئی سی سی تحقیقات کررہی ہے۔ محمد عامرپر آئی سی سی ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔ سرے کرکٹ لیگ ڈویژن ون سے کھیلتے ہوئے محمدعامر نے ساٹھ رنز بنائے اور چار وکٹیں لیں۔



آئی سی سی نے اس بارے میں تفتیش شروع کردی ہے ،آئی سی سی کے ترجمان کولن گبسن کے مطابق ہمیں عامر کے انگلش لیگ کھیلنے کی تفصیلات کا انتظار ہے اور اگر فاسٹ بولر کے کھیلنے اطلاع درست ہے تو یہ یقیناً پابندی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پابندی کے دوران تینوں کرکٹرز دنیا بھر میں کسی بھی طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.