8 جون 2011
وقت اشاعت: 16:6
ویسٹ انڈیز اور بھارت آج دوسرے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے
اے آر وائی - ٹرینیڈاڈ : ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جارہاہے۔ بھارت نے پہلا ون ڈے چار وکٹوں سے جیتا اور اسے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
کپتان سریش رائنا ناتجربہ کا کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ بھارتی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں دو لیگ اسپنرز دیوندر بشو اور انتھونی مارٹن کی جگہ آل رائونڈر کیرن پولارڈ کی شمولیت یقینی ہے۔ کپتان ڈیرن سیمی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں سموئلز اور سروان نے عمدہ بیٹنگ کی۔ سیریز برابرکرنے کیلئے دیگر پلیئرز کو بھی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔