8 جون 2011
وقت اشاعت: 17:55
سلیکٹر محمد الیاس کونظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا
اے آر وائی - لاہور : پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد الیاس کو نطم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔ محمد الیاس کا کہنا تھا کہ وہ معطلی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں اور شاہد آفریدی کی طرح بورڈ کیخلاف عدالت نہیں جائیں گے۔
اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ مانتے ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہےاور وہ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔