9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:40
ہیل اوپن ٹینس: اعصام الحق اور روہن بوپنا سیمی فائنل میں
اے آر وائی - برلن : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور انکے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا ہیل اوپن ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ جرمنی میں جاری گراس کورٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ فرانس کے گیل مونفلز اور جرمن ڈسٹن برائون سے تھا۔ اعصام اور بوپنا پہلا سیٹ چار چھ کے اسکور سے ہار گئے۔ لیکن انہوں نے عمدہ فائٹ بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ سخت مقابلے کے بعد سات چھ اور دس آٹھ کے اسکور سے جیت کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تنائو میں کمی کیلئے اعصام الحق اور روہن بوپنا کے درمیان نمائشی میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان ارشاد بھٹی کاکہنا ہے کہ ہم حکومتوں سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل نہیں کرسکے اس لئے اعصام بوپنا دوستانہ میچ ممکن نہیں۔