تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:40

لندن اولمپکس 2012ء مشعل کی نقاب کشائی

اے آر وائی - لندن : لندن اولمپکس دوہزار بارہ کی انتہائی دلکش گولڈن مشعل کی نقاب کشائی لندن میں کی گئی ۔ دلفریب ڈیزائن کی سنہری مشعل کی نقاب کشائی اسکے ڈیزائنرز ایڈورڈ باربر اور جے اوگربے نےکی۔



اولمپک مشعل برطانیہ میں گھومنے کے بعد یونان جائیگی۔ جہاں سے آٹھ ہزار ایتھلیٹس کے ہاتھوں سے گزرتی ہوئی آٹھ ہزار میل کا سفر طے کرکے اٹھارہ مئی دوہزار بارہ کو برطانیہ واپس پہنچے گی اور پھر ستر دن تک برطانیہ کے مختلف شہروں سے گھوم کر سترہ جولائی کو اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے لئے مرکزی اسٹیڈیم پہنچنے گی۔ آٹھ ہزار ایتھلیٹس اور اتنے ہی میل کے سفر کی نشاندہی کیلئے مشعل میں دائروں کی شکل کے آٹھ ہزار سوراخ بنائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.