تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:41

شاہدآفریدی کوٹی20میچزمیں شرکت کی اجازت نہیں ملی

اے آر وائی - کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے قومی ٹیم کے سابق شاہدخان آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ سماعت کے د وران پی سی بی کے وکلاء نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرادیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ کی مزیدسماعت سولہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو طلب کرلیا ہے۔



چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عقیل عباسی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے پی سی بی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔اس دوران پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے مقدمہ کی سماعت کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا جبکہ عدالت نے شاہد آفریدی کی درخواست پر ان سے اگلی سماعت پر تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ پر عمل درآمد نہیں کر رہی، کنٹریکٹ کے مطابق پی سی بی شاہد آفریدی کا این او سی معطل نہیں کرسکتی۔ سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران شاہد آفریدی تو نہیں آئے البتہ ان کے کئی درجن مداح عدالت میں موجود رہے۔جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے باہر ان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.