9 جون 2011
وقت اشاعت: 16:17
سری لنکا کی ون ڈے ٹیم میں سنتھ جے سوریا کی واپسی
اے آر وائی - کولمبو: انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اور ون ڈے سیریز کیلئے آل رائونڈر سنتھ جے سوریا کی سری لنکا ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
سری لنکاکرکٹ ٹیم جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد انگلینڈ کیخلاف ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ سے بھی ایک ایک ون ڈے میچ ہوگا۔
سنتھ جے سوریا دو ہزار سات میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔انہوں نے آخری ون ڈے دوہزارنو میں کھیلااور سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں۔ جے سوریا تیس جون کوبیالیس ویں سالگرہ منائیں گے۔ انہیں کپتان تلکارتنے دلشن کی انجری اور اوپنر اپل تھرنگا کے ورلڈکپ میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے شامل کیاگیاہے۔ حیران کن طور پر تھلان کنڈمبے کو نائب کپتان مقرر کیاگیاہے۔ ورلڈکپ کھیلنے والے سمارا ویرا،رنگانا ہیراتھ اور کاپوگدیرا کو ڈراپ کردیا گیاہے۔