9 جون 2011
وقت اشاعت: 19:31
یورو فٹبال دو ہزار بارہ کے لئےالٹی گنتی کا آغاز
اے آر وائی - کیوو : دو ہزار بارہ کی یورپیئن فٹبال چیمپیئن شپ میں ایک سال کا عرصہ رہ گیا ھے اور اسکی الٹی گنتی کے لئے یوکرین میں گھڑیال نصب کر دیا گیا ہے۔
دو ہزار بارہ یورو فٹبال کی میزبانی یوکرین اور پولینڈ مشترکہ طور پر کریں گے۔ یوکرین کے شہر کیوو میں یورو دو ہزار بارہ کی الٹی گنتی کے لئے ایک بڑا گھڑیال نصب کیا گیا ہے۔ اس موقعہ پر ایک تقریب میں کیوو شہر کے ایڈمنسٹریٹر اولیگزینڈر پوپوف نے کہا کہ یوکرین میں تمام تر تیاریاں اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز پر کام بھی اس سال ختم ہو جائے گا۔ اس موقعہ پر خواتین کی ایک تنظیم نے تقریب میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہیں۔