تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:31

انتخاب عالم کی وطن واپسی ، بیان دینےسےانکار

اے آر وائی - لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کوئی بھی بیان دینے سے منع کیا ہے وہ خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ جبکہ کپتان مصباح الحق نے وطن واپسی پر میڈیا سے کوئی بات نہ کی۔



لندن سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ انکا پی سی بی سے کنٹریکٹ ہے جسکی وہ خلاف ورزی نہیں کرسکتے، پی سی بی کی جانب سے بیان دینے سے منع کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کے معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے،اس حوالے سے جلد فیصلہ ہوجائے گا۔



انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم بہتر ین پرفارمنس دے رہی ہے،ٹیم کا مستقبل اچھا ہے۔ کپتان مصباح الحق بھی انتخاب عالم کے ہمراہ لندن سے وطن لوٹے تاہم میڈیا سے انھوں نے کوئی بات نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.