12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
ویسٹ انڈیز اور بھارت آج تیسرے ون ڈے میں آمنے سامنے
اے آر وائی - سینٹ جونز: ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج سینٹ جونز میں کھیلا جارہاہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہے اور آج کا میچ جیت کر بھارت سیریز بھی اپنے نام کرسکتاہے۔
کپتان سریش رائنا کے مطابق ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑیوں جیت کاسلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فاسٹ بولرز ظہیرخان اور شری شانت کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سے اشانت شرما کو کھیلنے کا موقع دیا جاسکتاہے۔
ویسٹ انڈیز کو سیریز میں بقا کیلئے لازمی فتح درکار ہے لیکن سلیکٹرز اب بھی کرس گیل کی واپسی کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ڈوین براوو اور روی رامپال کو آرام دیکر ڈینزا حیات اور کیمر روچ کو شامل کیاگیاہے۔