تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32

پابندی کی خلاف ورزی، محمدعامر کا بے گناہی پر اصرار

اے آر وائی - لندن : پاکستان کے معطل فاسٹ بولر محمد عامر نے ایڈنگٹن کلب سے میچ کھیل کر پابندی کی خلاف ورزی کیلئے بے گناہی پر اصرارکیاہے۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں محمد عامر پر آئی سی سی نے فروری میں پانچ سالہ پابندی عائد کی تھی۔ عامر نے سرے لیگ میں ایڈنگٹن کلب کیلئے میچ کھیلا۔انہوں نے بیٹنگ اوپن کرتے ہوئے ساٹھ رنز بنائے اور سات اوورز میں نو رنز دیکر چار وکٹ لئے۔ ایڈنگٹن ٹیم اکیاسی رنز سے جیت گئی۔



آئی سی سی نے پابندی کے دوران عامر کے میچ کھیلنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان پر عائد پابندی میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔ محمدعامر نے کہاکہ کلب کے نمائندوں نے ان سے کہاتھا کہ یہ پرائیویٹ گراؤنڈ پر کھیلا جانیوالے دوستانہ میچ ہے،جس میں شرکت سے انکی پابندی متاثر نہیں ہوگی۔ وہ بے وقوف نہیں ہیں کہ کوئی ایسامیچ کھیلیں جس سے انکی پابندی متاثر ہو۔کلب حکام کے مطابق محمدعامر کواس میچ کیلئے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.