26 مئی 2013
وقت اشاعت: 17:7
کھیلوں سے نوجوان نسل میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے، مشتاق احمد
جیو نیوز - کراچی …شکیل یامین کانگا… ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کھیلوں سے نوجوان نسل میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے، یہ ایک ایسی سرگرمی ہے جو محبت، روا داری اور یگانگت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس سے ملک کے لئے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہ اس بات کا اظہار انہوں نے سندھ باکسنگ ایسو سی اشن کے زیراہتمام نیشنل بینک یآف پاکستان کے تعاون سے استاد محمد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم لیاری میں تین روزہ این بی پی کپ کراچی باکسنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے ذہنی اور جسمانی ورزش ہوتی ہے بچوں اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر نیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس سربراہ اقبال قاسم کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اولمپئن ملنگ بلوچ، سیکرٹری ساؤتھ نور محمد قنبرانی، عبدالستار، مراد بخش، جمیل، فدا حسین، شیر محمد، نواب علی کے علاوہ نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان بھی موجود تھے۔ پہلے دن 14 مقابلے ہوئے۔ 30 کے جی میں جاوید نے شعیت کو، بلال احمد نے عرفان کو، نصیر احمد نے یاسین ٹائیگر کو، محمد امین قنبرانی نے رحمت اللہ کو، 32 کے جی میں محمد اسماعیل نے اسرار کو، 36 کے جی میں اکبر علی نے کبیر علی کو، اکبر نے جلیل کو، 40 کے جی میں امیر علی نے جنید کو، زمان نے سعیدکو، محمد سلیم نے جہانزیب کو ہرا دیا۔