تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 مئی 2013
وقت اشاعت: 13:31

آئی سی سی نے کہا تو اسد رؤف کیخلاف تحقیقات ضرور کرینگے،ذکا ء اشرف

جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے امپائر اسد روف کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے تو پی سی بی تحقیقات ضرور کرے گا،پی سی بی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بورڈ کے چیئر مین ذکاء اشرف، چیف ایگزیکٹو سبحان احمد اور دیگر عہدیدرا ن کراچی پہنچ گئے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ امپائر اسد روف کے حوالے سے اگر آئی سی سی نے ثبوت دئیے تو تحقیقات ضرور کریں گے۔ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ لندن اسپاٹ فکسنگ میں اگر پی سی بی خود پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔ آئرش کرکٹ حکام کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.