تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:52

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینزٹرافی میں شرکت کیلئے برمنگھم پہنچ گئی

جیو نیوز - لندن…پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینزٹرافی میں شرکت کے لیے انگلینڈ پہنچ گئی ،کپتان مصباح الحق کاکہناہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کیلیے پرعزم ہے۔آئی سی سی چیمپینزٹرافی چھ جون سے شروع ہوگی،ایونٹ میں شرکت کیلیپ اکستان ٹیم آئرلینڈ سے برمنگھم پہنچ گئی ،جہاں مصباح الیون تیس جون کوسری لنکاکے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔تین جون کواوول میں پاکستان کادوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقا سے ہوگا۔چیمپینزٹرافی میں پاکستان پہلا میچ سات جون کوویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔دس جون کوپاکستان جنوبی افریقا سے جبکہ پندرہ جون کوبھارت سے مقابلہ کرے گا۔کپتان مصباح الحق کاکہناہے کہ وہ پراُمید ہیں کہ ٹیم ہرشعبے میں اچھی پرفارمنس دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.