30 مئی 2013
وقت اشاعت: 19:9
برمنگھم : مہندرا سنگھ دھونی کی پریس کانفرنس، تند و تیز سوالات کا سامنا
جیو نیوز - برمنگھم … آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا پیچھا برمنگھم میں بھی نہیں چھوڑا، پریس کانفرنس کے دوران ان سے کئی تند و تیز سوالات بھی کئے گئے، لیکن انہوں نے اسے یہ کہہ کر رد کردیا کہ جب بھارتی میڈیا کو جواب نہیں دیاتو یہاں کیوں دوں۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بات کرنے آئے لیکن برمنگھم کا میڈیا اسپاٹ فکسنگ سے متعلق جاننے کیلئے بے چین تھا، آخر میں دھونی کو کہنا پڑا کہ وہ اس اسکینڈل سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران ہونے والے واقعات سے بھارتی کرکٹ کی ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ٹیم کی کارکردگی متاثر نہیں ہو گی۔ دھونی کا کہنا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے آئے ہیں، کوئی بھی ٹیم ہارنا نہیں چاہتی ، ہدف جیت ہے، پاکستان کیخلاف میچ کا شدت سے انتظار ہے، وہ دونوں ٹیموں کیلئے اہم میچ ہوگا۔