تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مئی 2013
وقت اشاعت: 17:26

فرنچ اوپن ٹینس:نواک جوکوچ اورماریہ شراپوا تیسرے راوٴنڈ میں

جیو نیوز - پیرس… سربیا کے نواک جوکوچ اور روس کی ماریہ شراپوا فرنچ اوپن کے تیسرے رانڈ میں پہنچ گئے ۔پیرس میں جاری ایونٹ میں ورلڈ نمبر ون نواک جوکوچ نے ارجنٹینا کے پیلا کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، اُن کی جیت کا اسکور چھ دو ،چھ صفر اور چھ دو رہا ،جرمنی کے Kohlschreiber ،بلغاریہ کے ڈی میٹروو اور جاپان کے نیشی کوری بھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ویمنز مقابلوں میں روس کی ماریہ شراپوا نے کینیڈا کی باوچرڈ کو چھ دو اور چھ چار سے مات دی ،جبکہ نمبر 6 سیڈ چین کی لینا کو امریکا کی Mattek-Sands کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا،Mattek-Sands نے پانچ سات،چھ تین اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.