31 مئی 2013
وقت اشاعت: 17:37
اسپاٹ فکسنگ:وندو دارا سنگھ اور میاپن کے ریمانڈ میں3 جون تک توسیع
جیو نیوز - ممبئی…آئی پی ایل اسکینڈل بی سی سی آئی کے صدر سری نیواسن کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوتا جارہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سری نیواسن نے اگلے 48 گھنٹوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ایمرجنسی میٹنگ بلائی جاسکتی ہے ،جبکہ وندو دارا سنگھ اور میاپن کی پولیس ریمانڈ میں تین جون تک توسیع کردی ہے ، بی سی سی آئی کے صدر سری نیواسن کے گرد مشکلات بڑھتی جارہی ہیں،بی سی سی آئی ممبرز انوراگ ٹھاکر ، نریندر مودی ،راجیو شکلا اور شردپوار نے سری نیواسن کی مخالفت کردی جس کے بعد اب مخالف گروپ کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ،اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو بی سی سی آئی کی ہنگامی میٹنگ اگلے 48 گھنٹوں میں بلائی جاسکتی ہے،دوسری جانب حراست کے دوران اہم انکشافات کرنے والے ویندو دارا سنگھ اور سری نیواسن کے داماد گر وناتھ میاپن کا دو روزہ ریمانڈ آج ختم ہونا تھا لیکن اس میں تین جون تک اب توسیع کردی گئی ہے ،جبکہ بی سی سی کے خزانچی اجے شرکے نے بورڈ کو سری نواسن کے استعفیٰ نہ دینے کی وجہ سے خود مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاہے ،اُن کا کہنا ہے کہ بورڈ کے مالی معاملات میں کرپشن نہیں ہوئی ہے ،سچن ٹنڈولکر نے بھی بلآخر اسپاٹ فکسنگ پر اپنی زبان کھول دی ،لٹل ماسٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتے سے جو کچھ ہوا وہ حیران کن اور افسوس ناک ہے ،سچن ٹنڈوکرانڈین پریمیئر لیگ سے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں چنئی سپرکے خلاف فائنل ان کا آخری میچ تھا۔