تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جون 2013
وقت اشاعت: 15:15

چمیئنز لیگ کی فاتح بائرن میونخ نے سپر کپ بھی جیت لیا

جیو نیوز - بر لن…چیمپینز لیگ فٹبال کی فاتح بائرن میونخ نے جرمن کپ جیتتے ہوئے سیزن کی تیسری ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل میں چیمپینز نے اسٹوٹگارٹ کو 3-2 سے شکست دی،برلن میں ہونے والے فائنل میچ میں بائرن میونخ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسٹوٹگارٹ کو 3-2 سے شکست دی، اس جیت کے ساتھ جرمن کلب نے پہلے بنڈزلیگا ٹائٹل،پھر چیمپینز لیگ ٹائٹل اور اب جرمن کپ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جرمن کلب نے ایک سیزن میں تین ٹرافیز جیتی ہیں۔ میونخ کے کوچ Jupp Heynckes کیلئے انکا الودائی میچ یادگار ثابت ہوا، اگلے سیزن سابق بارسلونا کے کوچ پپ گوارڈیولا میونخ کے کوچ ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.