2 جون 2013
وقت اشاعت: 15:15
تحقیقات تک معاملات سے علیحدگی کا اعلان،سری نواسن کا استعفیٰ سے پھر انکار
جیو نیوز - چنئی…صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہو ئے تحقیقات مکمل ہونے تک انتظامی معاملات سے علیحدہ ہونے کی پیشکش کی ہے۔ ، بھارتی میڈیا کے مطابقچنئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بعض اراکین کی جانب سے صدر بھارتی کرکٹ بورڈ سے استعفے کا مطالبہ کیا ۔اراکین کی جانب سے کئے گئے مطالبے پر سری نواسن نے موقف اختیار کیا کہمیرے مستعفی ہونے سے غلط اثر پڑے گا،تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک انتظامی معاملات سے علیحدہ ہورہا ہوں۔