تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 جون 2013
وقت اشاعت: 17:24

اسپاٹ فکسنگ:گروناتھ میاپن اور ویندو دارا سنگھ کو ضمانت مل گئی

جیو نیوز - ممبئی…چنئی سپر کنگ کے باس گروناتھ میاپن اور بولی ووڈ اداکار ویندو دارا سنگھ کو ضمانت مل گئی،جبکہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مہارشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت ہوگی ،سماعت خصوصی عدالت میں کی جائے گی ،اسپاٹ فکسنگ کیس کے اہم کردار بولی ووڈ اداکار ویندو دارا سنگھ اور چنئی سپر کنگ کے مالک گروناتھ میاپن کو ممبئی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیاہے،مشروط ضمانت میں میں سری نواسن کے داماد گروناتھ اور ویندو دارا کو ہدائت دی گئیں ہیں کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ہفتے میں دو بار ممبئی کرائم برانچ کے سامنے حاضری دیں گے۔جبکہ فاسٹ بولر سری سانتھ کی درخواست ضمانت مسرد ہوگئی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کے ریمانڈ میں 18 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مہارشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت کی جائے گی ،سماعت خصوصی عدالت میں کی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.