تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جون 2013
وقت اشاعت: 15:2

نئی حکومت کے تعاون سے آئی او سی سے معاملات حل کرلینگے ،عارف حسن

جیو نیوز - لاہور…پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا ہے کہ نئی حکومت، انٹرنیشنل اولمپک کونسل سے پاکستان کی رکنیت معطل نہیں ہونے دے گی،وہ جلد حکومتی حکام سے ملاقات کرکے اس معاملے کو حل کراوئیں گے، جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی او اے کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے نئی حکومت کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ آئی او سی کے ساتھ معاملات حل کرلئے جائیں اور پاکستان کی بدنامی نہ ہو،امید ہے نئی حکومت ان معاملات کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.