تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جون 2013
وقت اشاعت: 14:4

لیگ اسپنر فواد احمد آسٹریلیا اے ٹیم میں شامل

جیو نیوز - سڈنی…پاکستانی لیگ اسپنر فواد احمد کو آسٹریلیا اے ٹیم میں شامل کرلیاگیا، امکان ہے کہ آسٹریلوی سینیٹ میں بل کی منظوری کے ساتھ ہی انہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فواد احمد کو آسٹریلیا اے ٹیم میں شامل کیا ہے تاکہ وہ انگلینڈ کے موسم سے ہم آہنگ ہوسکیں، امکان ہے کہ آسٹریلوی سینیٹ میں سٹیزن ایکٹ بل کے منظور ہوتے ہی انہیں رواں سال ہونے والی ایشز سیریز میں شامل کرلیا جائے گا، پاکستانی کرکٹر نے گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلوی شہریت حاصل کرلی تھی، فواد احمد پر امید ہیں کہ وہ سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.