تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جون 2013
وقت اشاعت: 21:6

کرس گیل کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے: مصباح الحق

جیو نیوز - لندن… پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا کا مبی نیشن بہترین ہے ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی انتہائی اہم ایونٹ ہے ،پہلا میچ جیتنے سے پریشر کم ہوجائے گا،ٹیم کا کامبی نیشن بہترین ہے ،انہیں اپنے بولرز پر اعتماد ہے ،کرس گیل کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کرلی ہے ،امید ہے کام کرجائے گی۔ مصباح نے مزید کہا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی،تب ہی اچھے نتائج دے سکیں گے، بیٹنگ کوچ ٹرینٹ ووڈہل کے آنے سے گرین شرٹس کو فائدہ ہوا ہے ،ان کی ٹپس میچ میں کام آئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.