تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جون 2013
وقت اشاعت: 9:36

32 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا دستہ بھرپور شرکت کرے گا

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا اولمپکس ایسو سی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکٹری قمر زمان نے کہا ہے 32 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا دستہ بھرپور شرکت کرے گا۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں قمر زمان نے بتایا کہ 28 جون سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا 3سو رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کررے ہیں۔ ایشین ینگ اسکواش چمپئن شپ کے لئے بھی کھلاڑی پریکٹس کررہے ہیں،امید ہے جولائی میں ہونے والی چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.