تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جون 2013
وقت اشاعت: 11:13

سینیٹر حاجی غلام علی خیبر پختون خوا اولمپک ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

جیو نیوز - پشاور…سینیٹر حاجی غلام علی بلامقابلہ خیبر پختون خوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔انتخابات کیلئے نامزد الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد سعید ملک نے خواجہ یاور نصیر کی دست برداری کے بعد سینیٹر حاجی غلام علی کی کامیابی کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر، چھ نائب صدور، سیکرٹری جنرل ، اور خزانچی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ حامد سعید ملک کے مطابق خیبر پختون خوا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کروایئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.