تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جون 2013
وقت اشاعت: 17:35

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کا سری لنکا کو جیت کیلئے 294 رنز کا ہدف

جیو نیوز - لندن … چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 294 کا ہدف دے دیا، ایلسٹر کک، جوناتھن ٹروٹ اور جو روٹ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اوول لندن میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں کافی مہنگا پڑا، انگلش ٹیم نے مقررہ50اوورز میں 7 وکٹ پر 293 رنز بناڈالے۔ جوناتھن ٹروٹ 76، جو روٹ 68 اور کپتان ایلسٹر کک 59 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ، ای ین بیل 20 اور اوئن مورگن 13 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، انگلش آل راوٴنڈر روی بوپارا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور آخری دو ااوورز میں 38 رنز بنائے، وہ 13 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لستھ مالنگااور رنگانا ہیراتھ نے 2، 2 کھلاڑی آوٴٹ کئے، شامندا ایرانگا 10 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے،کولاسیکارا ایک وکٹ لے سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.