تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جون 2013
وقت اشاعت: 22:10

لندن: چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرادیا

جیو نیوز - لندن…چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔ کمار سنگاکارا 134اور کولا سیکیرا 58رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے 294رنز کا ٹارگٹ 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلا ف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 294 کا ہدف دیا، ایلسٹر کک، جوناتھن ٹروٹ اور جو روٹ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اوول لندن میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں کافی مہنگا پڑا، انگلش ٹیم نے مقررہ50اوورز میں 7 وکٹ پر 293 رنز بناڈالے۔ جوناتھن ٹروٹ 76، جو روٹ 68 اور کپتان ایلسٹر کک 59 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ، ای ین بیل 20 اور اوئن مورگن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلش آل راؤنڈر روی بوپارا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور آخری دو اوورز میں 38 رنز بنائے، وہ 13 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لستھ مالنگااور رنگانا ہیراتھ نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کئے، شامندا ایرانگا 10 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے،کولاسیکارا ایک وکٹ لے سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.