تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 جون 2013
وقت اشاعت: 0:2

وسیم اکرم ٹیم کی شکست پرمایوسی کاشکار؛ پاکستان بھارت سے سبق لے، رمیز راجہ

جیو نیوز - برمنگھم… سوئنگ کے سلطان پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین شکست پر شدیدمایوسی کاشکار ہوگئے ہیں۔ وسیم اکرم کاکہناتھا کہ ٹیم کسی سے بھی ہارجاتی مگربھارت سے شکست نے ان کادل توڑ دیاہے۔ برمنگھم میں جیونیوز کے نمائندے مرتضیٰ شاہ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ ٹیم میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں لانا ہوں گی۔ قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور معروف کمنٹیٹررمیز راجہ نے کہاہے کہ پاکستان بھارت ہی سے سبق لے لے کہ ٹیم بنائی کیسے جاتی ہے۔ برمنگھم میں جیونیوز کو انٹرویو میں رمیز راجہ نے واضح کیا کہ مصباح الحق کوکپتانی سے ہٹادیا گیا تو ٹیم کے لیے نصف سنچری بنانا بھی ناممکن ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.