17 جون 2013
وقت اشاعت: 23:13
پاکستانی کھلاڑیوں کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے بعد وطن واپسی
جیو نیوز - لاہور… پاکستانی کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ واٹمور کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تبدیلوں کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کی ہے، ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ وطن واپس پہنچنے پر پاکستانی ٹیم کے کسی کھلاڑی نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی، واپس آنیوالے کھلاڑیوں میں سعید اجمل،کامران اکمل،ناصر جمشید،محمد عرفان ،احسان عادل شامل ہیں۔