19 جون 2013
وقت اشاعت: 7:45
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کیخلاف حکم امتناع میں 24 جون تک توسیع
جیو نیوز - اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے خلاف حکم امتناع میں 24 جون تک توسیع کر دی،قائم مقام چیئرمین کیلئے تین نام دیئے گئے ہیں، وزارت بین الصوبائی رابطہ نیقائم مقام چیئرمین پی سی بی کے لیے جو نام دیئے ان میں ماجد خان ، چشتی مجاہد اور ممتاز حیدر رضوی کے نام شامل ہیں۔چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے خلاف درخواست پر پیر کو بحث ہو گی۔