تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 جون 2013
وقت اشاعت: 14:59

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی

جیو نیوز - لاہور…ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔چمپئن شپ اب رواں سال اکتوبر میں ہو گی ساؤتھ ایشین چیمپئین شپ مئی میں لاہور میں ہونا تھی لیکن ویزہ مسائل کی وجہ سے ایونٹ کو 28 سے تیس جون تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیڈریشن ذرائع نے بتایا کہ عبوری کمیٹی نے اسلام آباد میں نیشنل گیمز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس لیئے ان تاریخوں میں ساؤتھ ایشین چمپئن شپ کا انعقاد ممکن نہیں۔اس حوالے سے بھارت سمیت تمام سارک ممالک کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ اب چمپئن شپ رواں سال اکتوبر میں لاہور شہرہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.