تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 جون 2013
وقت اشاعت: 22:35

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیدی

جیو نیوز - برمنگھم…چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا۔بھارت نے بارش کے باعث متاثرہونے والے اس میچ میں اپنے 20 مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 129رنز بنائے۔اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔تاہم میچ بارش کی وجہ سے مختصر کرنا پڑا اور مسلسل بارش کی صورتحال کی وجہ سے اسے 20 اوورز تک محدود کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھاون نے 31،ویرات کولہی 43اور جڈیجا 33ناٹ آوٴٹ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔انگلینڈ کی جانب سے روی بھوپڑا سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹریڈویل،براڈ اور اینڈریسن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.