24 جون 2013
وقت اشاعت: 12:19
چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کے انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چودھری ذکاء اشرف کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سماعت جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے چودھری ذکاء اشرف کے بطور چیئرمین پاکستا ن کرکٹ بورڈ انتخاب کو چیلنج کئے جانے پر ہائی کورٹ نے انہیں کام سے روک رکھا ہے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلے تک وزارت بین الصوبائی رابطہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے چھٹی پر ہونے کے باعث نجم سیٹھی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی بنانے کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی جا سکی۔