29 جون 2013
وقت اشاعت: 13:53
انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی
جیو نیوز - اسلام آباد…انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو معطل کردیا، بین الاقوامی باڈی کی جانب سے معطلی کی وجہ غیر قانونی اور غیر آئنی عبوری کمیٹی کی سربراہی اور اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر حکومتی سربراہی میں کام کرنے والی عبوری کمیٹی کے صدر ہیں جس کے بعد انٹرنیشنل باڈی نے معطلی کے احکامات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھجوادیئے ہیں۔