3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 2:53
انگلینڈ بورڈ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کیخلاف اپیل مسترد کردی
جیو نیوز - لندن…انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کے خلاف اپیل مسترد کردی، تاہم پاکستانی اسینر کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کررہا ہے، ان کی بھی مدد کرے۔دانش کنیریا کا کہناہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔انگلش بورڈکے چئیرمین جائلزکلارک نے کہا ہے کہ دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسرز بھرتی کرنے والے شخص جیسا کردار ادا کیا، اور کسی موقع پر ندامت کا اظہار نہیں کیا جو افسوسناک ہے۔ چیئرمین ای سی بی نے دانش کنیریا پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔ دانش کنیریا نے کہاکہ ایک انگلش پلئیر پر پابندی تو ایک سال کے لیے کم کردی گئی اورملبہ ان پر ڈال دیا۔کنیریا نے چئیرمین پی سی بی سے اپیل کی کہ وہ دوبارہ تحقیقات کرائے۔کنیریا کا کہناتھاکہ وہ ای سی بی کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔