3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:52
اُمید ہے پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کو قابو کرلے گی، شعیب اختر
جیو نیوز - کراچی…سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں میزبان ٹیم کو قابو کرلے گی ،جیو نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ ڈھونڈنا پڑتاہے ، عمران خان نے بھی ٹیلنٹ دریافت کیا اور خود اُنہیں بھی ان کے بھائی نے انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی ، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو موزوں کھلاڑی ڈھونڈنے کے لیے باہر نکلنا پڑے گا۔