4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:30
قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اقبال قاسم کا استعفیٰ منظور کرلیا
جیو نیوز - لاہور…قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اقبال قاسم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔استعفیٰ منظوری کے بعد نجم سیٹھی نے اقبال قاسم کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا اقبال قاسم نے جون تک فرائض انجام دے کر اچھی روایت قائم کی،ان کے عہدے کی میعاد اپریل میں ختم ہوگئی تھی ۔قائم مقام چیئر مین نے کہا مستقبل میں اقبال قاسم صاحب سے کرکٹ معاملات پر مشورہ کرتا رہوں گا۔