تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:11

دانش کنیریا پر تاحیات پابندی، پی سی بی نے ای سی بی کے فیصلے کی توثیق کردی

جیو نیوز - لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کرتے ہوئے دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد تاحیات پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی، دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فیصلہ ان کا موٴقف سنے بغیر اور جلد بازی میں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے فیصلے سے باضابطہ طور پر پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل نو کی تکمیل کرتے ہوئے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی لگاد ی ہے۔ اس فیصلے کے بعد دانش کنیریا پاکستان میں نہ ہی کسی قسم کی رجسٹرڈ کرکٹ، بشمول کلب کرکٹ میں حصہ لے پائیں گے، نہ ہی کسی ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں جگہ لے سکیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی ایڈمنسٹریشن یا کوچنگ میں اپنا کردار ادا کرپائیں گے۔ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا موٴقف سنے بغیر یہ فیصلہ سنایا، ای سی بی نے خود کو بچانے کیلئے ان کو پھنسادیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.