تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جولائی 2013
وقت اشاعت: 2:6

ڈینئل ویٹوری نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ ٹھکرا دیا

جیو نیوز - ویلنگٹن…جنگ نیوز…نیوزی لینڈ کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر اور سابق کپتان ڈینئل ویٹوری نے رواں برس نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ ٹھکرا دیا۔ اور کہا ہے کہ انکا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مکمل فٹ ہو کر انٹرنیشنل سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے پر عزم ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انجری مسائل کے باعث وہ غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے رواں برس نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ کنٹریکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام تر توجہ بحالی صحت پر مرکوز ہے اور آئندہ چھ ماہ میرے کیریئر کیلئے انتہائی اہم ہیں اسلئے انٹرنیشنل کیریئر کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے سخت محنت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الوقت کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ماضی میں میری طرح بہت سارے کرکٹرز اس انجری کے بعد مکمل فٹ ہونے کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیل چکے ہیں اسلئے مجھے بھی پورا یقین ہے کہ جلد فٹ ہو کر میں دوبارہ کیریئر کو شروع کر لوں گا۔ 34 سالہ ویٹوری نے دو ڈھائی سال کے بعد پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں واپسی آئے ہیں،وہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ کرکٹ بھی ایک سال سے زائد وقت سے نہیں کھیل رہے ہیں۔ ویٹوری نے 112 ٹیسٹ میچوں میں 4516 رنز اور 360 وکٹیں،جبکہ 275 ایک روزہ میچوں میں 2110 رنز اور 284 وکٹیں جبکہ 33 ٹی ٹونٹی میچوں میں 205 رنز اور 37 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.