تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:32

ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان کو ملائیشیا نے بھی ہرادیا

جیو نیوز - جوہر بارو…ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم ایک اور میچ ہار گئی، آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اب آخری پوزیشن سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور نوبت یہ آگئی ہے کہ پاکستان ٹیم اب آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی، پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول شفقت رسول نے کیا،ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا شکست کی صورت میں پاکستان ٹیم آخری نمبر پر آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.